شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری
👁️ 50 بار دیکھا گیا
شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین فضائی بم باری میں دمشق کے جنوب میں ایرانی فورسز اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے پیر کو علی الصبح دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں “ایک معاند حملہ” ناکام بنا دیا۔ مزید یہ کہ لبنان کے اوپر بھی اسرائیلی جارحیت کا راستہ روک دیا گیا۔ اس دوران متعدد اسرائیلی میزائلوں کو ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔
ذرائع نے المرصد کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں پاسداران کے 4 ارکان جاں بحق ہوگئے۔ تاہم شامی حکومت نے صرف تین شہریوں کے جاں بحق ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
المرصد کے اعلان کے مطابق پیر کو علی الصبح دارالحکومت دمشق اور اس کے اطراف اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے۔ جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا وہاں ایرانی فورسز، لبنانی حزب اللہ ملیشیا اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے مراکز پائے جاتے ہیں۔
المرصد نے بتایا ہے کہ نشانہ بنانے کی کارروائی لبنانی اراضی کے اندر سے ہوئی۔ شامی حکومت کا فضائی دفاعی نظام بعض حملہ آور میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔
یاد رہے کہ شامی حکومت نے منگل کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ حمص کے مشرقی دیہی علاقے میں اسرائیل نے فضائی حملے کیے۔ اس دوران زوردار دھماکے بھی سنے گئے۔ ان دھماکوں کے بارے میں شامی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ شامی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کی بم باری کو روکنے کے نتیجے میں واقع ہوئے۔
المرصد کے مطابق مذکورہ حملے میں اسرائیلی طیاروں نے حمص کے مشرقی دیہی علاقے میں تدمر شہر کے اطراف عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں شامی حکومت کے ہمنوا 9 مسلح ارکان مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8874 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2491 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1935 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C