شام میں فرقہ وارانہ تشدد کی تحقیقات کی جائیں، اقوام متحدہ
👁️ 310 بار دیکھا گیا
شام میں فرقہ وارانہ تشدد کی تحقیقات کی جائیں، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی) اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام نے گزشتہ موسم گرما میں ہونے والے فرقہ وارانہ تصادم کے دوران اپنی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی کوئی باقاعدہ تحقیقات نہیں کیں۔ فرقہ وارانہ تشدد کی اس لہر میں کم از کم 1,700 افراد ہلاک ہوئے، جن کی بڑی تعداد دروز مذہبی اقلیت سے تعلق رکھتی تھی۔
اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن برائے شام نے اپنی رپورٹ میں دمشق حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز اور ان اہم کمانڈروں سے متعلق تفتیش کرے، جنہوں نے دروز کمیونٹی کے خلاف فرقہ وارانہ حملوں کی اجازت دی یا ان کی سرپرستی کی۔
سویدا میں تباہی اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی
رپورٹ کے مطابق شام کے دروز اکثریتی علاقے سویدا میں ہونے والے تشدد کے باعث تقریباً دو لاکھ افراد بے گھر ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 200 خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
جولائی کے وسط میں دروز روحانی رہنما شیخ حکمت الہجری سے وابستہ مسلح گروہوں اور مقامی بدو قبائل کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے بعد حکومتی فورسز نے مداخلت کی اور عملاً بدو قبائل کا ساتھ دیا۔
اس کے بعد پہلے دروز اقلیت کے خلاف اور پھر بدو کمیونٹی کے خلاف فرقہ وارانہ حملے، اغوا اور دیگر پرتشدد واقعات نے حالات کو مزید خراب کر دیا۔
حکومت کے وعدے اور عالمی خدشات
شامی صدر احمد الشرع نے ان واقعات کی تحقیقات اور سرکاری فورسز سمیت تمام ذمہ داران کو جوابدہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
اس رپورٹ کو مرتب کرنے کے دوران اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے کئی ہفتوں تک شام میں قیام کیا، 400 سے زائد متاثرین، حکام اور مبینہ ملزمان کے انٹرویوز کیے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جن میں حکومتی زیر کنٹرول اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دروز گروہوں کے زیرِ اثر علاقے شامل تھے۔
منظم تشدد، لوٹ مار اور عبادت گاہوں کی تباہی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی کارروائیوں کے دوران ''وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور آتش زنی کے منظم‘‘ واقعات پیش آئے جبکہ شہریوں کو قتل اور اغوا بھی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق''خصوصاً دروز آبادی شدید فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔‘‘
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے بعد متعدد افراد کی لاشیں جنگ بندی کے کئی مہینوں بعد بھی سڑکوں، کھیتوں میں پڑی ہوئی، جلی ہوئی حالت میں ملیں جبکہ کچھ کو مسخ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ان علاقوں میں تقریباً تمام دروز مذہبی مقامات کو لوٹا، جلایا یا نقصان پہنچایا گیا۔ تین عبادت گاہوں کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ ایک کو لوٹنے کے بعد تباہ کر دیا گیا۔
جوابی حملے اور انسانی بحران
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدو شہریوں کے خلاف بھی جوابی حملے ہوئے۔ خصوصاﹰ سویدا کے مغربی علاقوں میں ایسے متعدد حملے دیکھے گئے۔ کئی واقعات میں حملے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
رپورٹ میں ایسے واقعات بھی شامل ہیں جن میں بچوں اور بزرگوں سمیت بدو شہریوں کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب وہ متاثرہ علاقے سے فرار کی کوشش میں تھے۔ ایک واقعے میں دو افراد کی لاشیں کئی دن تک گاؤں کے دروازے پر لٹکی رہیں جب کہ اس دوران چار مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسپتالوں پر دباؤ اور لاشوں کی شناخت کا مسئلہ
تشدد کی شدت کے باعث سویدا اور قریبی درعا شہروں کے اسپتالوں پر شدید دباؤ پڑا، جہاں سینکڑوں لاشیں لائی گئیں اور مردہ خانوں میں جگہ ختم ہو گئی۔
کئی لاشیں شدید جھلسی ہوئی تھیں جبکہ کچھ کھلی جگہوں پر پڑی رہیں، جنہیں ممکنہ طور پر جنگلی جانوروں نے نقصان پہنچایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3168 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C