شام میں پاسداران انقلاب ایران کا سینیئر کمانڈر ’فضائی حملے میں ہلاک‘، ایران کی اسرائیل کو جواب دینے کی دھمکی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام میں پاسداران انقلاب ایران کا سینیئر کمانڈر ’فضائی حملے میں ہلاک‘، ایران کی اسرائیل کو جواب دینے کی دھمکی
تہران + دمشق (ڈیلی اردو/بی بی سی/تسنیم نیوز/رائٹرز) ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو شام میں ایک سینیئر ایرانی کمانڈر کو مبینہ اسرائیلی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ سید رضی موسوی پاسداران انقلاب کے ایک ’تجربہ کار فوجی مشیر‘ تھے جنھیں دمشق کے جنوب مشرق میں سیدہ زینب کے علاقے میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا۔
حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے شام میں اسرائیلی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دمشق میں ایرانی سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ موسوی ایرانی سفارتخانے میں کام کرتے تھے، وہ دوپہر دو بجے دفتر سے نکل کر گھر گئے جہاں ان پر اسرائیلی میزائل حملہ ہوا۔
ایرانی میڈیا نے سیدہ زینب کے علاقے میں دھواں اٹھتے دکھایا اور بتایا کہ موسوی کو ’تین میزائلوں‘ سے نشانہ بنایا گیا۔ اکبری کے مطابق موسوی کے گھر پر دوپہر تین بجے میزائل حملے کیا گیا اور دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ان کی لاش کے گھر کے باہر سے برآمد ہوئی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس حملے کو اسرائیل کی ’پریشانی‘ اور ’کمزوری‘ قرار دیا ہے جس کی ’قیمت ادا کرنی پڑے گی۔‘
سید رضی موسوی کون تھے؟
شام میں خانہ جنگی کے ابتدائی مراحل سے وہاں ایرانی سکیورٹی فورسز موجود ہیں۔ ان کی جانب سے صدر بشار الاسد کی حمایت کی گئی جب ان کے خلاف ملک میں ایک وسیع پیمانے پر بغاوت جاری تھی۔
خیال ہے کہ موسوی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھیوں میں سے ایک تھے جنھیں امریکہ نے 2020 کے دوران ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بریگیڈیر جنرل کے رینک پر فائض موسوی شام میں القدس فورس کے تجربہ کار مشیران میں سے ایک تھے جنھوں نے قاسم سلیمانی کے ساتھ مل کر مزاحمتی کردار ادا کیا تھا۔
تسنیم کے مطابق وہ شام میں پاسداران انقلاب کے سب سے سینیئر اہلکاروں میں ایک تھے۔ انھوں نے تہران اور دمشق کے درمیان روابط قائم رکھنے میں مدد کی۔ روئٹرز کے مطابق موسوی شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد میں رابطے برقرار رکھتے تھے۔
پاسداران انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ’اس جرم کی قیمت چکانے پڑے گی۔‘
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاونین میں سے ایک ایرانی جنرل موسوی کو ’بزدلانہ‘ اقدام کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے مگر ’ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ضروری اقدام کرے اور صحیح وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے۔‘
اسرائیلی فوج نے تاحال اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے جو کہ غیر معمولی ہے کیونکہ اکثر اس کی جانب سے سرحد پار حملوں کے حوالے سے معلومات دی جاتی ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ ’میں غیر ملکی اطلاعات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔۔۔ اسرائیلی فوج پر ملکی سلامتی کے مفادات کے دفاع کی ذمہ داری ہے۔‘
ایرانی سرکاری میڈیا ارنا کے مطابق سید رضی موسوی کی ہلاکت پر تہران میں مذمتی ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں اسرائیل سے انتقام لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا لبنان میں ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروہ حزب اللہ نے بھی موسوی کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں ایران نے اسرائیل پر شام میں پاسداران انقلاب کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام لگایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 310 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C