08/November/2025

شمالی وزیرستان اور خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں دو دہشت گرد ہلاک

👁️ 233 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان اور خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں دو دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں دو دہشت گرد ہلاک

میزانشاہ + باڑہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کا حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

 

ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے گزشتہ رات سنگر پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس کارروائی کی قیادت ٹی ٹی پی کمانڈر عمران عرف چمتو نے کی، اور دہشتگردوں نے مختلف سمتوں سے شدید فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد نورسید عرف عبیدہ ہلاک ہو گیا۔

 

وادی تیراہ 

 

اسی دوران ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میدان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشتگرد عبیدہ کو ہلاک کر دیا۔ اس کی ہلاکت کی تصدیق کالعدم تنظیم نے خود کی ہے۔

 

سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ آپریشنز کا مقصد علاقے میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

 

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی حملے کی منصوبہ بندی کو پہلے ہی ناکام بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C