شمالی وزیرستان اور مہمند میں دراندازی کی کوششیں ناکام، 13 دہشت گرد ہلاک
👁️ 294 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان اور مہمند میں دراندازی کی کوششیں ناکام، 13 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور مہمند میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنا دی گئیں، جس کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند کے علاقے میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنائی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغان حکومت اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے “خوارج” کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C