شمالی وزیرستان میں اتمانزئی جرگہ کا دوٹوک مؤقف: ’’آپریشن یا جبری نقل مکانی ناقابل قبول‘‘
👁️ 336 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں اتمانزئی جرگہ کا دوٹوک مؤقف: ’’آپریشن یا جبری نقل مکانی ناقابل قبول‘‘
شمالی وزیرستان (ڈیلی اردو ) قبائلی روایات، اتحاد اور شعور کا عکاس ایک بڑا جرگہ، جس میں اُتمانزئی قبیلے کے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور کاروباری نمائندگان نے ریاستی پالیسیوں پر کھل کر مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ علاقے میں مزید کوئی آپریشن یا جبری نقل مکانی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ جرگے کا مؤقف تھا کہ پائیدار امن صرف مشاورت، انصاف اور سیاسی حکمت عملی سے ممکن ہے۔
ضلع ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں منعقدہ اس جرگے میں شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے معتبر مشران شریک ہوئے۔ جرگے کے ترجمان مفتی بیت اللہ نے کہا کہ بارہا کیے گئے آپریشنز نے مسائل کو سلجھانے کے بجائے قبائل کے زخموں میں اضافہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’اتمانزئی قبیلہ، مقامی سیاسی قیادت اور عام عوام سب ایک ہی صف میں کھڑے ہیں، اور جبری پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔‘‘
مفتی بیت اللہ نے بتایا کہ کچھ ریاستی سطح پر پیش رفت ضرور ہوئی ہے، جن میں پاک افغان بارڈر غلام خان پوائنٹ کی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی، کرفیو میں نرمی، اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی اجازت شامل ہے، تاہم یہ اقدامات ناکافی ہیں جب تک عوامی اعتماد مکمل طور پر بحال نہ ہو۔
اس موقع پر ڈاکٹر گل عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی بحالی حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، اور اس میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔ جرگے میں شریک مشران نے ملک اکبر خان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا، جو گزشتہ آٹھ ماہ سے زیر حراست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی عوامی اعتماد کی بحالی کی اولین شرط ہے۔
اتمانزئی جرگے نے اعلان کیا کہ آئندہ امن جرگہ تحصیل دتہ خیل میں منعقد ہوگا، جہاں قبائلی مشران اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9207 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C