شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے تین اہم کمانڈر ہلاک
👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے تین اہم کمانڈر ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے تین اہم کمانڈر مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خوشالی میں سیکیورٹی فورسز نے دشت گردوں کی علاقے میں موجودگی پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران دشت گردوں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔
سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین انتہائی اہم دہشت گرد کمانڈر مارے گئے۔
مارے گئے دہشت گردوں میں کمانڈر اکبر دین، مدثر اور نیک محمد شامل ہیں۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن علیم خان خوشالی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے بعد وانا بازار میں کرفیو نافذ جبکہ علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C