شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار
راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا اور دو کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور دو کو گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام سے ہوئی جو ٹی ٹی ٹی پی کا آئی ای ڈی ماہر سمجھا جاتا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تینوں دہشت گرد غیر مقامی تھے جنہیں میران شاہ کے ایک گھر میں پناہ دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7433 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C