شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، ہلاکتوں کی اطلاعات
👁️ 337 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، ہلاکتوں کی اطلاعات
میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شوال کے علاقے سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی فوجی مرکز منتقل کیا گیا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
شمالی وزیرستان خصوصاً شوال کا علاقہ ماضی میں بھی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے باعث حساس سمجھا جاتا رہا ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز متعدد آپریشنز کر چکی ہیں۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C