27/November/2025

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش حملے کے دو سہولتکار گرفتار

👁️ 220 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش حملے کے دو سہولتکار گرفتار

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خودکش حملے کے دو سہولتکار گرفتار

میرانشاہ (ل و) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں دتہ خیل بازار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر کیے گئے خودکش حملے کے دو سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

گرفتار ملزمان کی شناخت یارم جان ولد بادشاہ دین اور لطیف اللہ ولد شانہ جان ساکنان دتہ خیل کے نام سے ہوئی ہے، جو دہشتگردی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت مختلف وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان ہیں۔

 

یاد رہے کہ دتہ خیل بازار میں واقع پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش دھماکہ کیا گیا تھا، جس میں پولیس کانسٹیبل حکیم خان سمیت سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کیا گیا تھا۔

 

آئی جی خیبر پختونخوا نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی آپریشن اور ایکشن ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے سہولتکار عوام میں چھپی ’’کالی بھیڑیں‘‘ ہیں، جنہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C