شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کا حملہ،لیفٹیننٹ سمیت 3 فوجی ہلاک، 7 اہلکار زخمی
👁️ 170 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کا حملہ،لیفٹیننٹ سمیت 3 فوجی ہلاک، 7 اہلکار زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت تین اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں لیفٹیننٹ دانیال، نائب صوبیدار کاشف اور سپاہی حمید اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس واقعے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں حالیہ دنوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ چند ہفتے قبل بھی اسی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال کے دوران شمالی وزیرستان میں کئی حملے ہو چکے ہیں، جن میں نہ صرف فوجی اہلکار بلکہ عام شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سیکورٹی ادارے اس بات کا اعادہ کرتے رہے ہیں کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C