شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
👁️ 437 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
میرانشاہ (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب سکیورٹی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا، جبکہ بعد ازاں کارروائی کے دوران چار حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز پہلے سے ہائی الرٹ تھیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران چار مبینہ حملہ آور مارے گئے، جبکہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نظامیہ عیدک مارکیٹ سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور میرانشاہ کی جانب اسلم پیکٹ کے مقام پر ہونے والا دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دو کلومیٹر تک سنی گئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ قریبی علاقوں میں گھروں کے دروازے کھل گئے جبکہ متعدد مقامات پر شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوامی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، جبکہ علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق رہی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C