شمالی وزیرستان: 4 خواتین کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک
👁️ 73 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: 4 خواتین کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں این جی او سے منسلک 4 خواتین کے قتل میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر حسن خان عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حافظ گل بہادر گروپ کا دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حسن عرف سجنا گزشتہ روز میر علی میں 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میر علی پولیس تھانے کی حدود میں دہشت گردوں نے 4 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جسے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاروں خواتین مبینہ طور پر ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) سے منسلک تھیں اور دستکاری کی تربیت دیتی تھیں۔
ایک خاتون مریم بی بی گاؤں کے ایک گھر میں داخل ہوجانے کی وجہ سے خوش قسمتی سے فائرنگ سے بچنے میں کامیاب رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا سیکیورٹی فورسز اور پرامن شہریوں کے خلاف ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردوں کی بھرتی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا، جبکہ علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کی ایران کے خلاف کئی ہفتوں سے خفیہ فوجی کارروائیاں جاری، قشم جزیرے پر حملہ تازہ ترین کارروائی قرار
03/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران کے جزیرے قشم پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریب پانچ دھماکے، محدود فوجی کارروائیوں کا انکشاف
03/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن : طبی مرکز پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی، باب المندب محاذ پر بھی جھڑپیں
03/November/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26425 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15661 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11965 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9324 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7578 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5564 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C