شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں 4 کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک
👁️ 283 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں 4 کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں چار اہم کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور گرد و نواح میں گزشتہ تین روز کے دوران انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 21 دہشت گرد مارے گئے، جن میں چار اہم دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائیوں کے نتیجے میں علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C