شہریوں کو سحری میں جگانے کےلئے جنگی طیارے استعمال ہونگے، خوفناک اور گرج دار آواز سے روزہ داروں کو اٹھایا جائےگا
👁️ 60 بار دیکھا گیا
شہریوں کو سحری میں جگانے کےلئے جنگی طیارے استعمال ہونگے، خوفناک اور گرج دار آواز سے روزہ داروں کو اٹھایا جائےگا
جکارتا: انڈونیشیا کی ایئر فورس نے شہریوں کو سحری میں جگانے کے لیے گرج دار آواز والے جیٹ فائٹرز طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی فضائیہ نے رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے شہریوں کو جگانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انڈونیشیا ایئر فورس سحری کے وقت گرجدار آوازیں پیدا کرنے والے جیٹ فائٹرز طیارے اُڑائے گا جس کی آواز سے شہری اُٹھ جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انڈونیشیا کی فضائیہ نے اعلان کیا کہ اس بار رمضان میں پائلٹس کے تربیتی سیشن سحری کے اوقات میں ہوں گے اور تربیتی پروازیں تمام بڑے شہروں کے گرد چکر لگائیں گی جس سے شہریوں کو سحری کے لیے اُٹھانے کی روایت بھی برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سحری کے اوقات میں روزہ داروں کو جگانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں گھر گھر دروازہ بجا کر، گلی گلی ڈھول بجا کر یا محلہ محلہ صدا لگا کر اور سائرن بجا کر شہریوں کو بیدار کیا جاتا ہے تاہم سحری میں بیدار کرنے کے لیے جیٹ فائٹرز طیاروں کا استعمال انوکھا اور منفرد عمل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C