صدام حسین کی پھانسی کی نگرانی کرنے والے جج قاتلانہ حملے سے بال بال بچ گئے
👁️ 227 بار دیکھا گیا
صدام حسین کی پھانسی کی نگرانی کرنے والے جج قاتلانہ حملے سے بال بال بچ گئے
بغداد (ڈیلی اردو) صدام حسین کی پھانسی کی نگرانی کرنے والے معروف عراقی جج منیر حداد پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اتوار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے بغداد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
جج منیر حداد، جو عراقی اعلیٰ فوجداری عدالت کے سابق نائب صدر اور سابق صدر صدام حسین کی پھانسی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں، نے بتایا کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سفید رنگ کی "کیا" گاڑی میں سوار دو نقاب پوش مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی، جن میں سے ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص نے متعدد گولیاں چلائیں۔ تاہم جج حداد اس حملے میں محفوظ رہے اور حملہ آور فرار ہوگئے۔
جج منیر حداد نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، گزشتہ روز (ہفتے کو) انہیں ایران کے شہر مشہد کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران فون کال اور موبائل ایپس پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان دھمکیوں میں ملوث افراد کے نام اور ثبوت جلد ہی عراقی عدلیہ کے سامنے پیش کریں گے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3585 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C