07/April/2023

صوابی میں دہشت گردوں کا کار پر دستی بم حملہ، پولیس افسر ہلاک، 2 شدید زخمی

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
صوابی میں دہشت گردوں کا کار پر دستی بم حملہ، پولیس افسر ہلاک، 2 شدید زخمی

صوابی میں دہشت گردوں کا کار پر دستی بم حملہ، پولیس افسر ہلاک، 2 شدید زخمی

صوابی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں دہشت گردوں نے کار پر دستی بم حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی کر دیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1644349299340476420?t=M8lCObhDWbSR_9ixOwT2xw&s=19

تفصیلات کے مطابق صوابی میں پولیس اہلکار کار پر سوار منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C