صومالیہ: موغادیشو میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 6 اہلکار ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
صومالیہ: موغادیشو میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 6 اہلکار ہلاک
موغادیشو (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) صومالیہ میں حکومت کے خلاف سرگرم الشباب اسلامی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انتہاپسند گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صومالی پولیس کے ترجمان میجر صادق عدن علی دودیشی نے نامہ نگاروں کو بتایا ”خودکش بم دھماکے میں وابیری ضلع پولیس کے کمانڈر سمیت چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ چھ دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے کچھ اعضاء ملے ہیں جن کا فورینزک لیب میں تجزیہ کیا جائے گا۔
الشباب نے ذمہ داری قبول کی
الشباب گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے اس حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہی ہلاک ہوئے۔
الشباب کی فوجی کارروائیوں کے ترجمان عبد الاسیس ابو معصب نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو پیر کے روز بتایا ”ہمارا ہدف پولیس کمانڈروں کو ہلاک کرنا تھا اور اس حملے میں وابیری پولیس اسٹیشن کے کمانڈر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔”
الشباب سن 2008 سے ہی صومالیہ میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مرکزی حکومت کو ہٹانے کے لیے جنگ لڑ رہی ہے۔ یہ انتہا پسند گروپ ملک میں اسلامی قوانین کی سخت تشریحات پر مبنی اپنا نظام قائم کر نا چاہتا ہے۔
الشباب کے جنگجو القاعدہ کے ساتھ مل کر دارالحکومت موغا دیشو اور صومالیہ میں دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 765 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3522 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C