صومالیہ میں فوج کی الشباب کے ساتھ جھڑپیں، 21 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
صومالیہ میں فوج کی الشباب کے ساتھ جھڑپیں، 21 عسکریت پسند ہلاک
موغادیشو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) صومالیہ کی فوج نے ہفتے کی صبح ملک کے ایک دور افتادہ علاقے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 21عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ان جھڑپوں میں تین شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
#Somalia's military repulsed an attack by jihadi fighters in a remote region of the country early Saturday, killing at least 18 of the al-Shabab militants, according to a top army official.
At least three civilians described as “traditional elders” were killed in the fighting… pic.twitter.com/cgbBXnM8tJ
— GAROWE ONLINE (@GaroweOnline) April 22, 2023
افریقی ملک صومالیہ کی فوج نے ہفتے کی صبح ملک کے ایک دور افتادہ علاقے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 21 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ان جھڑپوں میں تین شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
صومالیہ کی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ہفتے کی علی الصبح ملک کے ایک دور افتادہ علاقے میں الشبابکے جہادیوں کی طرف سے ایک حملے کے بعد فوج نے کارروائی کرتے ہوئے اس جنگجو گروپ کہ پسپا کر دیا۔ اس لڑائی میں الشباب کے 21 جہادی اور کم از کم تین شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنرل محمد احمد تردیشو نے فون پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ جھڑپیں ماساگاوے قصبے کے قریب ہوئیں Masagaway Galgadud وسطی صومالیہ کے علاقے میں واقع ہے اور وہاں پر ایک فوجی اڈہ بھی قائم ہے۔
دریں اثناء ایک رہائشی یوسف شیخ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے اس ملٹری اڈے پر پہلے قبضہ کر لیا پھر ہتھیاروں کو ضبط کیا اور ان جھڑپوں کے دوران جنگی گاڑوں کو نذر آتش کر دیا۔
رہائشی یوسف شیخ کا مزید کہنا تھا،”صبح کا وقت تھا اور الشباب نے اس علاقے کو فوجی اڈے سمیت مکمل طور پر قبضے میں لے لیا تھا اور حکومتی فورسز کو شہر سے نکل جانے پر مجور کر دیا گیا تھا۔‘‘
مقامی باشندے شیخ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں متعدد افراد مارے گئے اور کئی دیگر لاپتا ہو گئے۔
دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے قریبی تعلق رکھنے والی تنظیم الشباب صومالی حکومت کی مخالفت کرتی ہے۔ حالیہ مہینوں میں دیہی علاقوں میں سرکاری فوج کے غلبے اور ان علاقوں کا کنٹرول کھو دینے کے بعد سے الشباب جنگجوؤں نے حملے تیز کر دیے ہیں۔
الشباب کے ارکان قرن افریقہ میں برسوں سے ایک اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس گروہ کے خلاف امریکہ بھی ڈرون حملے کرتا رہا ہے۔
صومالیہ اس وقت بدترین خشک سالی کا شکار ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ایک دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس تباہ حال ملک کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی حمایت و مدد کی اپیل کی تھی۔
اس سلسلے میں رواں سال فروری میں صومالیہنے دہشت گردی کے خلاف کئی پڑوسی ممالک کے رہنماؤں کے ایک اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ اس اجلاس کا مقصد دہشت گرد گروہ الشباب کے خلاف جنگ کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس اجلاس میں جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو، جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گیولیہ اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ ان رہنماؤں نے صومالیہ میں 15 سال سے زیادہ عرصے سے شورش بر پا کر کے رکھنے والے القاعدہ سے منسلک گروپ الشباب کے خلاف ایک مربوط فوجی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ یاد رہے کہ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے گزشتہ برس اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے خلاف ” ہر طرح ‘‘ کی جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 453 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 475 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 427 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 899 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C