طالبان نمائندے کا کولون کی مسجد میں خطاب، جرمنی میں غم و غصہ
👁️ 51 بار دیکھا گیا
طالبان نمائندے کا کولون کی مسجد میں خطاب، جرمنی میں غم و غصہ
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/کے این اے) افغانستان میں حکمران طالبان حکومت کے ایک نمائندے کے کولون کی ایک مسجد میں خطاب پر جرمنی میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
طالبان کے ایک نمائندے کی جرمن شہر کولون کی ایک مسجد میں موجودگی نے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں افغانستان کی وزارت خوراک و ادویات کے ڈائریکٹر عبدالباری عمر کو مسجد میں خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیوز جمعرات 16 نومبر کو وہاں ہونے والے ایک ایونٹ کے موقع پر بنائی گئیں۔
In Germany the Taliban have the right to speak. Taliban official and former Taliban minister Abdelbari Omar spoke on the premises of the Erdogan-sponsored organization DITIB mosque in Cologne, Germany. pic.twitter.com/uwjEYakGUZ
— RadioGenoa (@RadioGenoa) November 17, 2023
جرمن وزارت خارجہ کے مطابق اسے عبدالباری کے دورے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اس نے ان کا ویزہ جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے، ”ہم طالبان کے ترجمان عبدالباری عمر کی کولون میں موجودگی کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے حکام اور دیگر پارٹنر کے تعاون سے اس معاملے کے حوالے سے دیگر اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
جرمنی کی وفاقی وزیر داخلہ نینسی فیزر نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ شدت پسند افراد کو اسٹیج فراہم کرے۔ اس بارے میں ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم افغانستان سے بہت سے مہاجرین کا طالبان سے تحفظ کرتے ہیں… ان کے نمائندگان کا یہاں کوئی لینا دینا نہیں۔‘‘
عبدالباری عمر نے کولون شہر کے شمالی علاقے کوروائلر میں ایک مسجد میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت کی۔ اس مسجد کی منتظم تنظیم دِتِب (DITIB) کا کہنا ہے کہ اس نے ایک افغان ثقافتی تنظیم کو ایک مذہبی ایونٹ کے انعقاد کی اجازت دی تھی۔
دتب کی مقامی برانچ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے، ”طے شدہ معاہدے کے برخلاف یہ ایک سیاسی ایونٹ بن گیا جس میں ایک ایسے شخص کو خطاب کے لیے بلایا گیا جس کے بارے میں ہم نہیں جانتے تھے۔‘‘
تنظیم کی طرف سے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس کے بھروسے کو غلط استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ جرمنی آمد سے قبل عبدالباری عمر نیدرلینڈز میں تھے جہاں انہوں نے دی ہیگ میں منعقدہ عالمی ادارہ صحت کی ایک کانفرنس میں شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4851 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3599 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2578 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2331 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C