طورخم: پاسپورٹ اور ویزہ کے بغیر افغانستان داخلے پر پابندی عائد
👁️ 114 بار دیکھا گیا
طورخم: پاسپورٹ اور ویزہ کے بغیر افغانستان داخلے پر پابندی عائد
لنڈی کوتل (ڈیلی اردو/ٹی این این) طورخم بارڈر پر پاکستانی حکومت نے بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے لوگوں کے افغانستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اور سرحد پر افغان شناختی کارڈ (تذکیرہ) یا پاکستانی شناختی کارڈ کی تصدیق کے دفتر کو بھی کچھ روز پہلے بند کر دیا گیا ہے، نئی پالیسی کے بعد طورخم بارڈر پر بہت سے افغان باشندوں کو، جن میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی، سخت مشکلات سے دوچار تھے۔
اس حوالے سے طورخم بارڈر پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان بینرز پر لکھا گیا ہے کہ تذکیرہ پر افغانستان جانے پر مکمل پابندی ہے اور کوئی بھی تذکیرہ پر افغانستان جانے کے لیے طورخم آنے کی زحمت نہ کرے۔
مقامی لوگوں کے مطابق وہ حکومت کی نئی پالیسی کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ سرحد کے دونوں اطراف ان کے رشتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔
طورخم سرحد پر موجود افغانیوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی نئی پالیسی کی وجہ سے ہمیں بہت سی مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ یا پاکستانی ویزا حاصل کرنا بہت مشکل ہے، پاکستان ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ہے اس لیے وہ ہمارے ساتھ اتنا سخت اور مشکل سلوک مت کرے۔
طورخم زرائع کے بقول اب ہر افغانی کو پورے اسناد دکھا کر بارڈر کراس کرنا ہو گا۔ زرائع نے یہ بھی بتایا کہ طورخم بارڈر پر ویزہ اور پاسپورٹ پر آنے جانے میں دونوں ممالک کے باشندوں کیلئے آسانی ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ امن امان کی صورت حال بھی بہتر ہو گی اس لئے افغانی باشندوں کو اپنا پاسپورٹ اور ویزہ بنانا ہو گا، ویزہ اور پاسپورٹ پر ہر افغانی ہر وقت آ سکتا ہے اس لئے وہ سسٹم کے ساتھ تعاون کریں اور بغیر ویزہ کے تذکیرے پر آنے کی کوشش نہ کریں تاکہ ان کو تکلیف نہ اٹھانا پڑے۔
زرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملکی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے جس سے امن و امان کی صورت حال بھی بہتر ہو گی اور غیرقانونی طریقے سے کوئی شخص پاکستان داخل بھی نہیں ہو سکے گا ساتھ ہی کرپشن کا بازار بھی بند ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26315 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15558 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11844 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9153 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7438 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5205 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C