عاصم ابو رکبہ: اسرائیل کا حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
عاصم ابو رکبہ: اسرائیل کا حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیل نے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ عاصم أبو ركبہ کو رات گئے اپنے ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے رات گئے ، آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نےحماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ عاصم ابو رکبہ کو نشانہ بنایا جس میں وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق عاصم ابو رکبہ حماس کے ڈرونز، پیرا گلائیڈرز، فضائی نگرانی اور دفاع کے ذمہ دار تھے اور سات اکتوبر کو (مبینہ طور پر) اسرائیل میں دراندازی کرنے والے دہشت گرد حملوں کی کمانڈ انھوں نے کی تھی۔
Overnight, IDF fighter jets struck Asem Abu Rakaba, the Head of Hamas' Aerial Array.
Abu Rakaba was responsible for Hamas' UAVs, drones, paragliders, aerial detection and defense.
He took part in planning the October 7 massacre and commanded the terrorists who infiltrated…
— Israel Defense Forces (@IDF) October 28, 2023
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ اسرائیل جنگ کو تین ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ غزہ میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کی شام اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں شدید بمباری کے بعد اب اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس کی زمینی فوج ’آج رات اپنے آپریشنز کو وسعت دیں گی۔‘
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادھانوم گیبرائسس نے کہا ہے کہ غزہ میں موجود صحت کی سہولیات دینے والے طبی عملے سمیت وہاں انسانی امداد کے تمام شراکت داروں سے ان کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’یہ محاصرہ مجھے ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مریضوں کی صحت کو درپیش خطرات کے حوالے سے سخت فکر مند کر رہا ہے۔ ہم تمام شہریوں کے فوری تحفظ اور مکمل انسانی رسائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔‘
We have lost touch with our staff in Gaza, with health facilities, health workers and the rest of our humanitarian partners on the ground.
This siege makes me gravely concerned for their safety and the immediate health risks of vulnerable patients.
We urge immediate protection…
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) October 27, 2023
بی بی سی کے بہت سے نمائندگان نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے غزہ میں بھیجے گئے واٹس ایپ میسجز کا کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر لین ہیسٹنگز نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ میں انٹرنیٹ سروسز کے معطل ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ’شدید بمباری کی اطلاعات کے درمیان غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کٹ گئے ہیں۔ مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کے بغیر ہسپتال اور انسانی بنیادوں پر کام جاری نہیں رہ سکتا۔‘
لین ہیسٹنگز نے لکھا ہے کہ شہریوں کی حفاظت، بشمول ہیلتھ ورکرز، صحافی اور اقوام متحدہ کے عملے کو شدید خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگوں کے اپنے اصول ہوتے ہیں جن کے پیش نظر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
غزہ میں اپنے آپریشنز سینٹرز سے رابطہ ختم ہونے پر سخت تشویش ہے، ریڈ کراس
فلاحی تنظیم ’ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے غزہ میں موجود اپنے فلسطینی ساتھیوں سے رابطہ منقطع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں تنظیم نے کہا کہ وہ غزہ میں مریضوں، طبی عملے، الشفاء اسپتال اور دیگر صحت کی سہولیات میں پناہ لینے والے ہزاروں خاندانوں کے لیے پریشان ہے۔
اس سے قبل جمعے کے روز غزہ کی پٹی میں مقامی حکومت نے بھی بتایا تھا کہ علاقے میں انٹرنیٹ کی سروس معطل یعنی کاٹ دی گئی ہے۔ اس کی تصدیق انٹرنیٹ مانیٹرنگ سروس ’نیٹ بلاکس‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ غزہ میں ’کنیکٹیویٹی میں بہت حد تک کمی‘ ہوئی ہے۔
انٹرنیٹ اور فون سروسز کی معطلی کے بعد فلسطین ریڈ کراس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا غزہ کی پٹی میں واقع اپنے آپریشنز سینٹرز سے ’رابطہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔‘
اسی طرح فلاحی تنظیم ’ایکشن ایڈ‘ نے بھی کہا ہے کہ ان کا غزہ میں موجودہ اپنے تمام اہلکاروں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر غیر متوقع حملوں کے بعد سے اب تک 14 سو کے قریب اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے جبکہ 229 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فضائی حملوں سے حماس کے زیر کنٹرول علاقے کا آسمان رات کے وقت روشن
اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حالیہ گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں نمایاں شدت آئی ہے۔
اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدت سے حماس کے زیر کنٹرول علاقے کا آسمان رات کے وقت روشن ہو گیا اور اس دوران بہت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان ایلون لیوی نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ اس سے حماس کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز ہو گیا، صرف اتنا کہا کہ وہ آپریشنل معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
حماس کے مسلح ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اور وسطی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ پرتشدد تصادم ہوا ہے اور اس کی جانب سے بھی جنوبی اسرائیل میں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4823 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3570 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C