عاصم منیر کے ہمراہ شاہ عبد اللہ دوم کا جی آئی ڈی ایس سینٹر اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا معائنہ
👁️ 341 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کے ہمراہ شاہ عبد اللہ دوم کا جی آئی ڈی ایس سینٹر اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا معائنہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو /اے پی پی) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کے روز گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) سینٹر کا دورہ کیا جہاں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ان کا استقبال کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورے کے دوران شاہ اردن کو جی آئی ڈی ایس کی ساخت، صلاحیتوں اور ادارے کی جانب سے تیار کی جانے والی مصنوعات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی جس میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت جبکہ پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ مواقع پر پیشرفت کو اجاگر کیا گیا۔
بعد ازاں شاہ عبداللہ نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وُوگر ویلہ اوغلو مصطفائیف بھی موجود تھے۔
شاہ اردن اور دیگر مہمانوں نے ایک مشترکہ فائر اینڈ مینیور مشق کا بھی مشاہدہ کیا جس میں روایتی اور فضائی فائر پاور، ہم آہنگ حرکات اور سپیکٹرم وارفیئر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشق کے دوران مختلف انواع اور کثیرالمقاصد ڈرونز کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے اردن کے ساتھ فوجی تعاون مزید بڑھانے، مستحکم اور پرامن خطے کے باہمی وژن کو مشترکہ طور پر حاصل کرنے کے پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C