عالمی سطح پر فوجی اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
👁️ 97 بار دیکھا گیا
عالمی سطح پر فوجی اخراجات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) امریکا اور چین نے سال 2021ء کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ اپنی فوج پر خرچ کیا۔ سپری کی نئی رپورٹ کے مطابق ان دو ممالک نے دنیا کے مجموعی دفاعی بجٹ کا 52 فیصد اپنے دفاع پر خرچ کیا۔
دنیا بھر میں ہتھیاروں کی خرید وفروخت پر نظر رکھنے والے سویڈش ادارے ”اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘‘ یا سپری کے مطابق روس نے بھی یوکرین پر حملہ کرنے سے قبل اپنے دفاعی اخراجات میں کافی اضافہ کر دیا تھا۔
دفاع پر تاریخ کے بلند ترین اخراجات
سپری کی طرف سے آج پیر 25 اپریل کو جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس یعنی 2021ء کے دوران عالمی سطح پر ملٹری اخراجات دو ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کر گئے۔
عالمی سطح پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے اس سویڈش تھنک ٹینک کے مطابق سال 2021ء کے دوران عالمی سطح پر ملٹی اخراجات 2.113 ٹریلین ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔ یہ سال 2020ء کے مقابلے میں 0.7 فیصد زائد جبکہ سال 2012ء کے مقابلے میں 12 فیصد زائد ہیں۔
Who were the 5 largest military spenders in 2021?
1) USA????????
2) China????????
3) India????????
4) UK????????
5) Russia????????Together they accounted for 62% of world military
spending. New SIPRI data out now ➡️ https://t.co/9dsFAulApR pic.twitter.com/7mP3Yfo6gh— SIPRI (@SIPRIorg) April 24, 2022
اس طرح یہ ساتواں مسلسل سال ہے کہ عالمی سطح پر فوجی اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود بھی فوجی اخراجات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔
سپری کے ملٹری ایکسپینڈیچرز اینڈ آرمز پروڈکشن پروگرام سے منسلک سینیئر ریسرچر ڈیگو لوپیز ڈا سلوا کے مطابق، ”کووڈ انیس کی وبا کے اثرات کے باوجود بھی دنیا کے ملٹری اخراجات ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔‘‘
امریکا اور چین فوج پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک
سال 2021ء کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ ملٹری اخراجات کرنے والے ممالک بالترتیب امریکا، چین، بھارت، برطانیہ اور روس رہے۔ ان پانچ ممالک نے دنیا بھر کے مجموعی ملٹری اخراجات کا 62 فیصد خرچ کیا۔
جبکہ صرف امریکا اور چین نے عالمی ملٹری اخراجات کا 52 فیصد خرچ کیا۔ یہ مسلسل 27واں سال ہے کہ چین کے دفاعی اخراجات بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ برس یہ اخراجات 293 بلین ڈالرز رہے۔ روسی دفاعی اخراجات میں سال 2021ء میں مسلسل تیسرے برس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکا نے 2021ء کے دوران دنیا کے کسی بھی اور ملک کی نسبت کہیں زیادہ رقم اپنی ملٹری پر خرچ کی حالانکہ اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں یہ اخراجات نسبتاﹰ کم تھے۔ سپری کے مطابق اس کمی کی وجہ امریکا کی طرف سے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ پر نسبتاﹰ کم اخراجات کی بدولت ہے، تاہم امریکا جدید ترین ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
بھارت دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ ملٹری اخراجات کرنے والا ملک
بھارت نے سال 2021ء کے دوران اپنی ملٹری پر 76.6 بلین ڈالرز خرچ کیے اور یوں یہ دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا ملک رہا۔ بھارتی ملٹری اخراجات سال 2020ء کے مقابلے میں 0.9 فیصد زائد تھے جبکہ سال 2012ء کے مقابلے میں 33 فیصد زائد ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 270 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8944 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4781 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2548 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1994 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C