عراق: بغداد کے علاقے صدر سٹی میں خودکش کار بم دھماکا، 4 افراد ہلاک، 21 زخمی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
عراق: بغداد کے علاقے صدر سٹی میں خودکش کار بم دھماکا، 4 افراد ہلاک، 21 زخمی
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے صدر سٹی میں خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 21 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع صدر سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پندرہ اپریل کے روز مصروف شاہراہ پر خودکش کار بم دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں چار شہری ہلاک اور 21 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس اور محکمہ صحت کے حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کو بم سے لیس کر کے مصروف ترین مارکیٹ کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا تھا، عوام کا رش بڑھنے کے بعد اسے ٹائم ڈیوائس سے اڑا دیا گیا، اسی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔
عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں مرنے والے تین افراد کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے تھا جبکہ اُن میں ایک عام شہری بھی تھا، دھماکے کی وجہ سے 12 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار دھماکے کی آواز کے بعد آسمان پر سیاہ دھواں پھیل گیا تھا جبکہ پارکنگ میں کھڑے لوگ چیخ و پکار کررہے تھے۔
دوسردوسری جانب عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ دارداری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 757 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 404 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4721 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2518 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2268 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C