عراق میں امریکی حملوں کا نشانہ بننے والے گروہ کون سے ہیں؟
👁️ 90 بار دیکھا گیا
عراق میں امریکی حملوں کا نشانہ بننے والے گروہ کون سے ہیں؟
بغداد (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ نے عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گرہوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکی اور بین الاقوامی افواج پر کیے جانے والے ‘حملوں’ کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
عراق میں امریکی حملوں کا ردِعمل
عراقی حکومت نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی کے ایک ترجمان نے اسے اپنے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ ان ‘متناسب’ حملوں میں ایران سے جُڑے گروہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو کس نے نشانہ بنایا؟
کتائب حزب اللہ ان تین گروہوں میں سے ایک ہے جس نے عراق میں امریکی بیسز پر حملے کیے اور امریکہ نے پھر اس کے جنگجوؤں کو جواب میں نشانہ بنایا۔
کتائب حزب اللہ ایک طاقتور عراقی شعیہ گروہ ہے جسے مالی اور عسکری طور پر ایران کی مدد حاصل ہے۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس گروہ کی ایران کی القدس فورس سے گہرے تعلقات ہیں اور اس کے جنگجو دیگر ممالک میں ایران کے پاسدرانِ انقلاب کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس تشدد کی جڑیں کہاں جا کر ملتی ہیں؟
عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ غزہ میں جاری جنگ میں جس کی شروعات گذشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں سے ہوئی تھی۔
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس جنگ کی ابتدا سے اب تک ان کی فوج پر عراق اور شام میں تقریباً 151 حملے ہو چکے ہیں جس میں راکٹ اور ڈرون حملے شامل ہیں۔
واضح رہے امریکہ کے 2500 سے فوجی عراق اور اس کے پڑوسی ملک شام میں اب بھِی 900 فوجی موجود ہیں تاکہ شدت پسند گروہ داعش کو دوبارہ طاقتور ہونے سے روکا جا سکے۔
ایران کے حامی گروہوں کا اصرار ہے کہ عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملے کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور ایران کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
عراق، شام اور لبنان میں یہ گروہ ‘ایکسز آف ریززٹنس’ کے نام سے بھی کام کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گروہ خطے میں دباؤ بڑھانے کے لیے ایران کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔
عراق میں ایران کے حامی دیگر گروہ کون سے ہیں؟
عراق میں ایران کا سب سے بڑا حمایتی گروہ ‘پاپولر موبلآئزیشن فورسز’ ہوا کرتا تھا۔ یہ گروہ متعدد شعیہ عسکریت پسند گروپس پر متشمل تھا جو کہ شدت پسند گروہ داعش کے خلاف متحد ہوئے تھے۔
‘پاپولر موبلآئزیشن فورسز’ کو ابتدائی طور پر ایران کے حمایتی گروہ کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن 2016 میں اسے عراقی فوج میں ضم کردیا گیا اور اس کا کنٹرول بھی فوج کے پاس چلا گیا۔
عراق حکومت اس حوالے سے کیا کہتی ہے؟
عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں اس کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ‘پاپولر موبلآئزیشن فورسز’ کے اراکین بھی مارے جا رہے ہیں۔ ان کی جانب سے امریکی حملوں کا موازنہ غزہ کی صورتحال سے کیا جا رہا ہے۔
عراقی وزیرِ اعظم کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ ‘خطے میں جاری تنازع کے پھیلنے کے خطرات پہلے ہی منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ غزہ میں جاری جارحیت اور وہ غیراخلاقی جنگ ہے جس کا فلسطین کے لوگوں کو سامنا ہے۔’
انھوں نے مزید کہا کہ ‘جب بڑی طاقتیں بشمول امریکہ نے ان جرائم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ایسے وقت میں امریکہ بھی عراقی سرزمین اور قومی خود مختاری پر بے بنیاد اور بے وجہ حملوں میں مصروف ہے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ عوامی سطح پر جاری بیانات کے پسِ منظر میں عراقی حکومت امریکہ اور ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان مصالحت کروانے میں مصروف ہے لیکن اسے ان کوششوں میں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔
عراق وزیرِ اعظم کی جانب سے بھی امریکی فوج کی ملک میں موجودگی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے ملے جُلے پیغامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
امریکہ نے اپنے فوجیوں کو 2003 میں عراق پر حملے کے وقت تعینات کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C