عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورس کے 71 جعلی دفاتر بند،ڈرون اڑانے پر دہشگردی قوانین کے تحت کاروائی کا اعلان
👁️ 113 بار دیکھا گیا
عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورس کے 71 جعلی دفاتر بند،ڈرون اڑانے پر دہشگردی قوانین کے تحت کاروائی کا اعلان
بغداد (ڈیلی اردو) عراقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاپولر موبلائزیشن فورس (الحشد الشعبی) کے نام سے قائم 71 جعلی دفاتر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر اجازت پرواز کرنے والے کسی بھی ڈرون اور اسے اڑانے والے کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، خواہ اس کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو۔
وزارت داخلہ کے شعبہ تعلقات و میڈیا کے سربراہ میجر جنرل مقداد میری نے اسلحہ کو ریاستی کنٹرول میں لانے سے متعلق قومی کمیٹی کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام کے پاس اس وقت ملک بھر میں تقریباً 60 لاکھ اسلحہ کے ٹکڑوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں شہریوں کی جانب سے اسلحہ رجسٹریشن میں دلچسپی کم تھی، تاہم اب رجسٹریشن کے عمل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مقداد میری کے مطابق اسلحہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2026 مقرر ہے، جس کے بعد غیر رجسٹرڈ اسلحہ رکھنے والے افراد کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام صوبوں میں اسلحہ رجسٹریشن کے لیے 845 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کو اسلحہ رکھنے کے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 43 ہزار اسلحہ ضبط یا تحویل میں لیا گیا ہے۔ حکام نے 2,668 چوری شدہ ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں، جبکہ شہریوں کے پانچ لاکھ سے زائد ہتھیار رجسٹر کیے جاچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
11/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای سے سات گھنٹے ملاقات، ’مکمل صحت مند تھے‘، ایرانی صدر کا دعویٰ
11/August/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام کے شہر کوبانی میں کرفیو نافذ، سیکیورٹی حکام کا شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم
11/August/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام کے جوہری مواد کی منتقلی پر امریکا اور اسرائیل سے اتفاق، آئی اے ای اے کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری
11/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران میں فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، 6 نئے کمانڈرز مقرر
11/August/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق میں پاپولر موبلائزیشن فورس کے 71 جعلی دفاتر بند،ڈرون اڑانے پر دہشگردی قوانین کے تحت کاروائی کا اعلان
10/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26204 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15455 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11747 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9034 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4938 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4667 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C