غزہ: اسرائیل فضائی کارروائی میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد ہلاک
👁️ 87 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیل فضائی کارروائی میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق امریکہ، مصر اور قطر کے حکام نے جنگ بندی سے متعلق دو روزہ مذاکرات کے بعد امید ظاہر کی تھی کہ 10 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ ہو سکتا ہے۔
الاقصیٰ اسپتال کے مطابق اسرائیل نے فضائی کارروائی ایک گھر اور اس سے ملحقہ ویئر ہاؤس پر کی جہاں پناہ گزین رہائش پذیر تھے۔
اسرائیل کی جانب سے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکہ، قطر اور مصر جلد جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے مابین ثالثی کا مقصد متعدد اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی کو محفوظ بنانا اور غزہ میں تباہی پھیلانے والی جنگ کو روکنا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ رپورٹس کے مطابق پولیو پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔
مذاکرات کا مقصد علاقائی کشیدگی کو کم کرنا بھی ہے جس میں اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے رہنما کی حالیہ ہلاکتوں کے بعد اضافہ ہوا ہے۔
ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا عندیہ دے رکھا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی تاجر سمیع جواد ان کی دو بیویاں، ان کے 11 بچے جن کی عمریں دو سال سے 22 کے درمیان تھیں۔ بچوں کی دادی اور دیگر تین رشتے دار بھی شامل ہیں۔
جواد کے ہمسائے ابو احمد کا کہنا تھا کہ سمیع ایک پر امن شخص تھا جب کہ 40 سے زیادہ افراد گھر اور ویئر ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزہ غزہ میں ‘دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر’ کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جاتے تھے۔
اسرائیل فوج کا مزید کہنا تھا کہ وہ مرکزی غزہ میں عسکریت پسندوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C