غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 5 صحافیوں سمیت 10 افراد ہلاک، 20 زخمی
👁️ 235 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 5 صحافیوں سمیت 10 افراد ہلاک، 20 زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اسرائیل کے جمعرات کی علی الصباح غزہ میں مختلف حملوں کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملے میں العودہ اسپتال کے قریب صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ صحافی ہلاک ہوئے جو القدس الیوم ٹیلی ویژن سے وابستہ تھے۔
فلسطینی میڈیا اور مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی پر میڈیا لکھا ہوا تھا اور یہ گاڑی نصیرات کیمپ اور ہسپتال سے خبریں جمع کرنے کے لیے صحافیوں کے زیرِ استعمال تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے ‘منظم طریقے’ سے گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اسلامک جہاد کے جنگجو موجود تھے۔
اسرائیل نے دوسری کارروائی غزہ سٹی کے زیتون کے علاقے میں کی جس میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس اور اسرائیل نے بدھ کو ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے میں ناکامی کا الزام عائد کیا تھا۔ فریقین کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر بات چیت جاری تھی۔
غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 45 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ کا آغاز گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ حماس کے حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک جب کہ 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C