فرانس: داعش سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار
👁️ 206 بار دیکھا گیا
فرانس: داعش سے تعلق کے شبہے میں افغان شہری گرفتار
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فرانس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شخص کو شدت پسند تنظیم داعش کے ذیلی گروہ ’’داعش خراساں‘‘ سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فرانسیسی انسدادِ دہشت گردی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق گرفتار افغان شہری پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسے گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ عدالتی تحویل میں ہے۔
انسدادِ دہشت گردی یونٹ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص پر شبہ ہے کہ وہ ’’داعش خراساں‘‘ سے رابطے میں تھا۔ حکام کے مطابق وہ اس تنظیم کی تشہیری سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہا تھا، رقوم کی منتقلی میں ملوث تھا اور انتہا پسندانہ پیغامات کا ترجمہ و ترسیل بھی کرتا تھا۔
’’داعش خراساں‘‘ افغانستان میں سرگرم داعش کا ایک ذیلی گروہ ہے جو وسطی ایشیا کی سابق سوویت ریاستوں، بشمول ازبکستان میں بھی کارروائیاں کرتا ہے۔ یہ گروہ افغانستان اور روس میں متعدد خونریز حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے، جن میں مارچ 2024 میں ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملہ بھی شامل ہے، جس میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
فرانسیسی روزنامہ ’لو پریزیاں‘ کے مطابق مذکورہ افغان شخص چند برس قبل فرانس آیا تھا۔ اسے فرانس کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی (DGSI) کے اہلکاروں نے لیون کے ایک انتظامی حراستی مرکز سے گرفتار کیا۔
اخبار نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص پہلے ہی انتہا پسندانہ نظریات کے پرچار کے الزام میں زیرِ تفتیش تھا، اور وہ ٹک ٹاک اور سنیپ چیٹ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر داعش کے پروپیگنڈا مواد کی تدوین اور تشہیر کر رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C