’فلسطین کو آزاد کرو‘: امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خود کو آگ لگا لی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
’فلسطین کو آزاد کرو‘: امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خود کو آگ لگا لی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والے امریکی فضائیہ کے ایک اہلکار کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
اتوار کی سہ پہر امریکی فضائیہ کے اِس اہلکار نے خود سوزی کی کوشش کرتے ہوئے اپنے آپ کو آگ لگا لی تھی۔ تاہم موقع پر موجود ’یو ایس سیکرٹ سروس‘ کے اہلکاروں نے آگ کو بجھایا اور اس سے شدید متاثرہ شخص کو ہسپتال پہنچایا۔
امریکی فضائیہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم خود کو آگ لگانے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
پولیس، سیکرٹ سروس اور دیگر حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اپنے آپ کو آگ لگانے کی ویڈیو کو ’ٹوئچ‘ پر لائیو سٹریم بھی کیا جس میں انھوں نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ وہ امریکی ایئرفورس کے حاضر سروس اہلکار ہیں۔ خود کو آگ لگانے سے پہلے، انھوں نے کہا کہ وہ ’نسل کشی کے عمل میں مزید شریک نہیں ہوں گے‘ اور جب آگ نے اُن کے جسم کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اس موقع پر ویڈیو میں انھیں ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سُنا گیا۔
اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو بھی بھیجا گیا کیونکہ حکام کو اس اہلکار سے منسلک ایک گاڑی کی موجودگی کے حوالے سے شبہ بھی تھا۔
اس واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا جبکہ اس علاقے سے کوئی خطرناک مواد بھی برآمد نہیں ہوا اور اسے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں سفارت خانے کے عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارتخانے کا عملہ اس شخص سے واقف نہیں تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی شخص نے امریکا میں اسرائیلی سفارتی مشن کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی ہو۔
گذشتہ سال دسمبر میں امریکی ریاست جورجیا میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنے آپ کو آگ لگانے کے لیے پیٹرول کا استعمال کیا تھا جبکہ حکام کو جائے وقوعہ سے فلسطینی پرچم بھی ملا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3670 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C