قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مساجد شہید کردیں، 30 سے زائد فلسطینی اغوا
👁️ 116 بار دیکھا گیا
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مساجد شہید کردیں، 30 سے زائد فلسطینی اغوا
غزہ + مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کی مظالم جاری، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مساجد کو شہید کردیا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس سے 30 سے زائد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا گیا۔
آنلائن نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی بلڈوزروں نے پولیس اور فوج کی نگرانی میں علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے علاقے “جبل جئیس “پر دھاوا بولا اور زیر تعمیر مسجد کو شہید کردیا۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے “جبل جوھر” میں بھی ایک مسجد کو بلڈوزر کی مدد سے شہید کردیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مسجد غیر قانونی طور پر یہودیوں کے علاقے میں تعمیر کی گئی تھی جو کہ اوسلو معاہدے کے تحت اسرائیلی کے زیر انتظام ہے اور اسرائیل اپنے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعمیرات کو برداشت نہیں کرے گا۔
دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے متعدد علاقوں جن میں الخلیل، جنین، قلقیلیہ، العیسویہ اور پناہ گزین کیمپ شامل ہیں میں رات گئے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور رویتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ رہائشیوں کو ذدوکوب کرتے ہوئے 30 سے زائد فلسطینیوں کواغواء کرلیا۔
قابض صیہونی فوج کی جانب سے اغواء کئے جانے والوں میں متعدد سابق اسیر بھی شامل ہیں جو انتظامی قید کے تحت کئی سالوں کی سزا بھگت کر آئے ہیں۔
صیہونی فوج کی ظالمانہ اقدامات پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا جس پر قابض فوج نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C