قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے، وزیراعظم عادل عبدالمہدی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے، وزیراعظم عادل عبدالمہدی
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم پر بغداد میں امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس سے عراق پر جارحیت قرار دیا ہے۔
عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر بغداد میں امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم کا قتل قابل مذمت ہے اور یہ حملہ عراق، خطے اور دنیا کو ایک اور جنگ کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم پر حملہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
عراقی وزیراعظم نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ امام خامنہ ای نے قاسم سلیمان کے شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔
بیان کے مطابق اس صورتحال پر غور کے لیے عراقی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ملک کی سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات اور قانون سازی کی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C