بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
👁️ 52 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
کوئٹہ(ڈیلی اردو) چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ادارہ جاتی رابطہ کاری اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل تیاری اور فرائض کی انجام دہی میں عزم و لگن کو سراہا۔ انہوں نے امن کے قیام اور ترقی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ریاستی اداروں کے درمیان مؤثر اور مسلسل رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود ریاستی کوششوں کا مرکزی محور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محفوظ اور مستحکم ماحول صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں، معاشی مواقع اور پائیدار ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افسران و جوانوں کے غیر متزلزل عزم اور خدمات کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C