قرآن سوزی: سویڈن اپنے مفادات کو لاحق خطرات سے پریشان
👁️ 42 بار دیکھا گیا
قرآن سوزی: سویڈن اپنے مفادات کو لاحق خطرات سے پریشان
اسٹاک ہوم (رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) سویڈن کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قرآن سوزی کی اجازت کے لیے مزید درخواستیں دی گئی ہیں لیکن ان کے نتیجے میں “کچھ سنگین ہونے کا واضح خطرہ” ہے۔ سویڈن میں قرآن سوزی کے واقعات پر بالخصوص مسلم دنیا میں سخت ردعمل ہوا ہے۔
سویڈن کے وزیر اعظم اولف کرسٹرسن نے کہا کہ ان کے ملک میں پولیس انتظامیہ کو اسلام مخالف مظاہروں کی اجازت دینے کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے “میں کافی پریشان ہوں۔ ”
اسٹاک ہوم میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اعتدال پسند سیاسی جماعت کے رہنما نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسے مظاہروں کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔
کرسٹرسن نے خود کو اس معاملے سے الگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ ایسے مظاہروں کی اجازت دینا پولیس پر منحصر ہے اور حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “اگر ان لوگوں کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، تو ہمیں کچھ ایسے دنوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں کچھ سنگین ہونے کا واضح خطرہ ہے، میں اس بارے میں بہت پریشان ہوں کہ اس سے کیا نتائج برآمد ہوں گے۔”
کرسٹرسن کی طرح کی ملکی انٹیلیجنس سروس ‘ساپو’ کے سربراہ چارلوٹ فان ایزین نے بھی ایک علیحدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایسے مظاہروں سے سکیورٹی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
فان ایزین کا کہنا تھا کہ سویڈن اور پڑوسی ملک ڈنمارک میں قرآن سوزی اور اس کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ ہے اور یہ ملک اسلام پسندوں کا “ترجیحی” ہدف بن گیا ہے۔
سویڈن کے انٹیلیجنس سربراہ نے کہا، “سویڈن ایک روادار ملک سمجھا جاتا تھا لیکن اب اسے اسلام مخالف ملک کے طورپر دیکھا جارہاہے۔”
عراقی مظاہرین کی طرف سے سفارت خانہ اور متعدد ملکوں کے پرچم نذر آتش
قرآن سوزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے 20 جولائی کو عراق میں سویڈش سفارت خانے کو نذر آتش کردیا تھا۔ انہوں نے امریکہ، اسرائیل، سویڈن کے پرچم بھی جلائے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سویڈن قرآن سوزی کے واقعات پر پابندی عائد کرے۔
سویڈن حکومت نے اسٹاک ہوم میں قرآن کے صفحات جلانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کی حفاظت کی قانونی طورپر پابند ہے۔
سویڈن میں مذہبی کتابوں کی توہین پر قانوناً پابندی نہیں ہے اور ملکی آئین عوامی مظاہروں کے حق کی حمایت کرتی ہے۔ پولیس کسی بھی مظاہرے کی اجازت دینے سے قبل صرف کسی بڑی گڑبڑی یا عوامی حفاظت کے خطرے کو مدنظر رکھتی ہے۔
سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “سویڈن کی ریاست قرآن کو جلانے کی اجازت یا اس پر پابندی نہیں لگاتی کیونکہ سویڈن کے آزادی اظہار کے قوانین کے تحت اس کی اجازت ہے۔”
انہوں نے کہا کہ”چند ممالک میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ سویڈن کی ریاست اس کے پیچھے ہے یا ایسے اقدامات کرنے والوں کو معاف کرتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں کرتے۔ یہ سب افراد کی طرف سے کیے جانے والے اعمال ہیں، لیکن وہ یہ آزادی اظہار رائے کے قوانین کے دائرہ کار میں رہ کر کرتے ہیں۔”
سویڈش وزیر خارجہ کا کہنا تھا،”ہماری بنیادی اور سب سے اہم ذمہ داری سویڈن کے مفادات نیز ملک او ربیرون ملک رہنے والے سویڈش شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اس وقت جو پیش رفت ہو رہی ہیں ہمیں انہیں سنجیدگی سے لینا ہوگا۔”
وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ متعدد مسلم ملکوں کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی رابطے میں ہیں اور وہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل سے بھی بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان مسائل پر بات کریں گے اور اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ یہ ایک طویل مدتی مسئلہ ہے، اس کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔
سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن سوزی کے واقعات کے بعد او آئی سی نے 31 جولائی کو ایک ہنگامی میٹنگ طلب کیا ہے۔
سویڈش مفادات کو بین الاقوامی سطح پر نقصان
قرآن سوزی کے واقعات کے نتیجے میں عراق سے سویڈش سفیر کی بے دخلی کے علاوہ اسٹاک ہولم اور ترکی ایک بار پھرٹکراو کی حالت میں پہنچ گئے ہیں۔
کئی ماہ کی کوششوں کے بعد 11 جولائی کو لتھوانیا میں نیٹو سمٹ کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوآن نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن انقرہ کا اب کہنا ہے کہ قرآن سوزی کے واقعات کو روکنے میں سویڈن کی نااہلی نے اسٹاک ہولم کے حوالے سے تشویش پیدا کردی ہے۔
سویڈن کے وزیر برائے سول ڈیفنس نے بدھ کے روز روس پر الزام لگایا کہ وہ سویڈن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور نیٹو میں شامل ہونے کی ان کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C