قومی اسمبلی: حکومتی وزرا ٹیکس چوری کے بعد ٹوٹیاں بھی چوری کرنے لگے
👁️ 90 بار دیکھا گیا
قومی اسمبلی: حکومتی وزرا ٹیکس چوری کے بعد ٹوٹیاں بھی چوری کرنے لگے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں بر سراقتدار رہنے والے کئی وزرا کو ٹیکس چوری کرتے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اُڑاتے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے دیکھا گیا لیکن حال ہی میں حکومتی وزرا کے حوالے سے ایک شرمناک انکشاف ہوا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ حکومتی وزرا ٹوٹیاں بھی چوری کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ کے اجلاس میں نفیسہ خٹک نے کہا کہ وزرا منیسٹر انکلیو سے رخصت ہوئے اسے نقصان نہ پہنچایا کریں۔
انہوں نے وزرا پر چوری کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کچھ وزرا تو ایسے ہیں جو انکلیو سے رخصت ہوتے وقت باتھ روم کی ٹوٹیاں بھی ساتھ توڑ کر لے جاتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی چیئرمین سمیع الحسن گیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا تھا جس میں یہ انکشاف سامنے آیا۔
اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزارت ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیمپ آفس گجرخان کی اسکیم پرکام شروع نہیں ہوسکا۔ یہ منصوبہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں منظورکیا گیا تھا۔ جس پر چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپ جلد بازی میں منصوبے شروع کردیتے ہیں اسے ڈراپ کردیں۔ کمیٹی اجلاس میں مری اورکہوٹہ کے لیے پانی کی اسکیموں کےمنصوبوں کو مسترد کردیا گیا۔
اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ نے بتایا کہ فیڈرل لاجز میں پانی کے مسائل ہیں، ٹینکرز بھی دستیاب نہیں، گھروں کی منٹیننس کے لیے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا پیسہ حکومتی اکاؤنٹس میں جاتا ہے۔
سیکریٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ منٹیننس کے لیے دی جانے والی حکومتی رقم کا 90 فیصد تنخواہوں میں لگ جاتا ہے، جس پر سمیع الحسن گیلانی نے کہا کہ حکومتی عمارتوں کی حالت خراب ہے منٹیننس کے لیے الگ پیسہ ہونا چاہئیے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے دوران نفیسہ خٹک کا کہنا تھا کہ مینسٹرز انکلیو کے گھروں کی حالت بہت خراب ہے، مینسٹر انکلیو کے گھروں سے وزرا جاتے ہوئے ٹوٹیاں بھی ساتھ لے جاتے ہیں، یہ لوگ مفت کا مال سمجھ کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ لوگ مفت کا مال سمجھ کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، وزرا کو جیسا گھر ملا، ویسا ہی چھوڑ کر جائیں، وزرا کا فرض ہے کہ انکلیو کو دوسروں کے لیے قابل استعمال رہنے دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4531 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C