لاپتا افراد کمیشن: چھ ماہ میں جبری گمشدگی کے 533 نئے کیس
👁️ 101 بار دیکھا گیا
لاپتا افراد کمیشن: چھ ماہ میں جبری گمشدگی کے 533 نئے کیس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتا افراد سے متعلق قائم کمیشن کے پاس رواں برس جنوری سے جون تک جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج کرائے گئے ہیں۔
ملک میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی کمیشن نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوری تا جون 2023 میں لاپتا افراد کے 533 نئے مقدمات درج ہوئے۔
کمیشن کے مطابق رواں سال مارچ میں لاپتا افراد کے سب سے زیادہ 141 نئے کیسز درج ہوئے۔
کمیشن کے مطابق جنوری میں 91، فروری میں 99 اور اپریل میں 91 لاپتا افراد کے نئے کیسز درج ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں 82 جبکہ جون کے مہینے میں 29 کیسز درج ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جون میں 59 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے جبکہ لاپتا افراد کے کُل 9 ہزار 736 کیسز کمیشن کے پاس درج ہو چکے ہیں اور کمیشن نے اب تک 7 ہزار 439 کیسز کو نمٹایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 297 لاپتا افراد کے کیسز پر کام جاری ہے۔
لاپتا افراد کا معاملہ کیا ہے؟
واضح رہے کہ پاکستان میں لاپتا افراد یا جبری گمشدگیوں کا معاملہ بہت سنگین ہے، ان افراد کے اہلِ خانہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے عزیزوں کو جبری طور پر سیکیورٹی ادارے لے جاتے ہیں اور پھر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی متعدد مرتبہ اس معاملے پر آواز اٹھاتی اور لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔
اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے 2011 میں جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں اس وقت کے آئی جی خیبرپختونخوا پر مشتمل 2 رکنی کمیشن قائم کیا تھا۔
کمیشن کے سربراہ اب بھی جسٹس (ر) جاوید اقبال ہی ہیں جبکہ اراکین میں جسٹس (ر) فضل الرحمٰن، ریٹائرڈ آئی جی کے پی محمد شریف ورک اور جسٹس (ر) ضیا پرویز شامل ہیں۔
جنوری 2019 میں حکومت کی جانب سے ایک تاریخی فیصلہ سامنے آیا، جس کے تحت جو افراد، شہریوں کے اغوا میں ملوث ہوں گے ان پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی پی) کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کسی فرد یا تنظیم کی جانب سے جبری طور پر کسی کو لاپتا کرنے کی کوئی بھی کوشش کو جرم قرار دینے کے لیے پی پی سی میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل جولائی 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے جبری گمشدگی کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ نامعلوم مقامات سے شہریوں کی گمشدگی اور اغوا میں ملوث شخص پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب 2021 میں قومی اسمبلی میں پیش کردہ جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کا بل تاریخی قرار دیتے ہوئے سراہے جانے کے بعد تاحال التوا کا شکار ہے کیونکہ مجوزہ قانون کو جن قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے اس سے نکلنے کے بارے میں آئین خاموش ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C