لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا
👁️ 30 بار دیکھا گیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں اور مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کردیا’۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ‘وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے اور عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیر اعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔
چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات۔
ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمائیت کا اعلان۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا
وزیراعظم عمران خان کا چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنےفیصلہ pic.twitter.com/h3G3wYwX8D— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 28, 2022
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر حمایت کرے گی، جبکہ (ق) لیگ نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا اس بڑی سیاسی پیش رفت کا دعوٰی کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 28, 2022
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی تھی۔
عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اراکین کے دستخط کے ساتھ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو جمع کرائی گئی۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن اپوزیشن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود احمد خان، ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان، میاں نصیر، رمضان صدیق بھٹی کے علاوہ سید حسن مرتضیٰ و دیگر اراکین اسمبلی نے جمع کروائیں۔
بیان میں بتایا گیا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک 127 اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اُن کے دفتر میں جمع کروائی گئی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اپوزیشن نے 120 اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی۔
سیکریٹری پنجاب محمد خان بھٹی نے تصدیق کی کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن موصول ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C