دہشتگردی کیخلاف جنگ: امریکا کا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
👁️ 146 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کیخلاف جنگ: امریکا کا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کمانڈر سینٹ کام جنرل میکنزی نے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتےے ہوئے خطے کی سلامتی واستحکام کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کمانڈر سینٹ کام جنرل میکنزی کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل میکنزی نے کمانڈر سینٹ کام بننے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے اعلیٰ پاکستانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق جنرل میکنزی وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ سے ملے جبکہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں جنرل میکنزی نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے امریکی عزم دہرایا۔ کمانڈر سینٹ کام نے افغان امن مذاکرات میں پاکستانی کردار پر بات کی۔ جنرل میکنزی کو کالعدم تنظیموں کیخلاف حالیہ حکومتی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیردفاع پرویز خٹک اورسیکریٹری خارجہ تحمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ موجودہ پاک بھارت کشیدگی پربات چیت کے دوران وزیراعظم نے امن کیلئے اٹھائے گئے حالیہ پاکستانی اقدامات پر روشنی ڈالی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اورکامیابیوں سےآگاہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکریٹری خارجہ تحمینہ جنجوعہ بھی شریک ہوئیں۔ اس سے قبل امریکی کمانڈر نے پاکستان بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بین الاقوامی پانیوں میں قزاقی کے تدارک کیلئے پاکستانی اقدامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق جنرل میکینزی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار پر بھی گفتگو کی اور ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو بھی سراہا۔
امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا جنرل میکینزی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کنتھ میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کنتھ میکنزی کے درمیان جیو سٹریٹجک صورتحال اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C