لبنان میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کے تین جنگجو ہلاک
👁️ 266 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کے تین جنگجو ہلاک
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کے جنوبی ساحلی شہر صیدا کے قریب پیر کے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے جنگجو کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس ڈیڈ لائن سے چند دن قبل پیش آیا، جس کے تحت لبنانی فوج کو سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہے۔ اسرائیل نومبر 2024 میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے، جس پر دوبارہ مسلح ہونے کا الزام لگاتا ہے۔
نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے صیدا سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ "صیدا کے علاقے میں حزب اللہ کے متعدد جنگجو کو نشانہ بنایا گیا"۔
امریکی دباؤ اور اسرائیلی حملوں میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر لبنان نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عزم ظاہر کیا، جس کا آغاز جنوبی علاقوں سے کیا جائے گا۔
یہ تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب جمعے کے روز لبنانی اور اسرائیلی نمائندے جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس میں دوسری بار شریک ہوئے۔ اس سے قبل رواں ماہ دونوں فریقین نے اسی کمیٹی کی نگرانی میں دہائیوں بعد پہلی براہِ راست بات چیت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C