لبنان کے تاریخی شہر بعلبیک پر اسرائیلی حملے، 40 افراد ہلاک
👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان کے تاریخی شہر بعلبیک پر اسرائیلی حملے، 40 افراد ہلاک
بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) بدھ کے روز لبنان پر اسرائیل کے حملو ں میں وادی بیکا کے مشرقی شہر بعلبیک اور علی الصبح بیروت کے مضافات میں مزید حملوں میں ، ملک کی وزارت صحت کے مطابق لگ بھگ 40 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی حملوں نےدار الحکومت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ بدھ کے رو اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشیوں کو متعدد مقامات کی جانب انخلا کے حکم کے بعد علاقے پر کم از کم چار حملے کئے گئے۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے یا اس بارے میں تفصیلات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی کہ حملے کا ہدف کیا تھا۔
یہ حملہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہوا جب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا کہ ان کایہ خیال نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے جھڑپیں ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنے حملے روک دے تو بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔
لبنان کامشرقی شہر بعلبیک اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے․
لبنان کا مشرقی شہر اپنے رومن گرجا گھروں اور خوبصورت دیہاتوں کے لیے مشہور ہے۔ گزشتہ ماہ انخلا کا انتباہ جاری ہونے کے بعد بیشتر شیعہ مسلمانوں اور ان بہت سے لوگوں سمیت جو شہر کے دوسرے علاقوں میں پناہ لئے ہوئے تھے، ہزاروں لبنانی فرار ہو گئے تھے۔
سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ ماہ کے اختتام پر انخلا کا ایک حکم جاری کرنےکے بعد، لبنان کے مشرقی شہر بعلبیک پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔
سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ ماہ کے اختتام پر انخلا کا ایک حکم جاری کرنےکے بعد،لبنان کے مشرقی شہر بعلبیک پر شدید فضائی حملے کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C