لوئر دیر: زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
👁️ 100 بار دیکھا گیا
لوئر دیر: زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
لوئر دیر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئردیر کے علاقہ میدان میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوئر دیر کے علاقے تاران بالا میں گزشتہ شام پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک فریق سے بخت بادشاہ، دیدن بادشاہ پسران معشوق جان جبکہ فریق دوم سے شہاب الدین اور تاج محمد پسران بہادر خان ساکنان تاران جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن میدان انسپکٹر شاہ فیصل کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
ایس ایچ او میدان کے مطابق دونوں فریقوں سے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدکرلیا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C