لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 14 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
لوئر دیر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے پہاڑی علاقے حیدر ٹاپ میں دہشت گردوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
لوئر دیر پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کی ایک ٹیم حیدر ٹاپ کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے اور انہوں نے اچانک پولیس اہلکاروں پر شدید فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
ایک پولیس اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ ایسے مقام پر کیا گیا جہاں سڑک کی مرمت کا کام جاری تھا، جس کی وجہ سے پولیس کی گاڑیاں سست رفتاری سے گزر رہی تھیں۔ ان کے مطابق دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم بھی پھینکے، جس سے پولیس کو بھاری نقصان پہنچا۔
ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) طلال احمد شاہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے حملہ آور دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور جوابی کارروائی میں انہیں بھی جانی نقصان پہنچایا۔ تاہم پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
بیان کے مطابق ڈی پی او طلال احمد شاہ خود بھی موقع پر موجود تھے اور آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ حملے کے فوراً بعد اضافی نفری طلب کر لی گئی جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی شریک ہیں، جبکہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
حملے میں زخمی ہونے والے چار اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار یا غیر مؤثر نہیں بنا لیا جاتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8944 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4785 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2549 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1994 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C