لکی مروت: اغوا شدہ جیل پولیس اہلکار ہلاک، نعش برآمد
👁️ 235 بار دیکھا گیا
لکی مروت: اغوا شدہ جیل پولیس اہلکار ہلاک، نعش برآمد
لکی مروت (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے لکی ضلع مروت میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے جیل پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا۔للکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے جیل پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مغوی اہلکار صدیق اللہ کو صبح کے وقت احمد خیل کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد بعد ازاں اس کی نعش برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق صدیق اللہ ضلع کرک کی جیل میں تعینات تھا اور چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ اہلکار کا تعلق گاؤں عبدالخیل سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اہلکار کو اغوا کر کے فرار ہو گئے تھے، جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دہشت گردوں نے اسی علاقے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکار فرید اللہ کو اغوا کے بعد ہلاک کر دیا تھا، جن کا تعلق بھی عبدالخیل سے تھا۔ مقتول اہلکار کی مبینہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد نے مغوی اہلکار کی حوالگی کے لیے ڈھوڈا گاؤں طلب کیا تھا، جہاں بعد ازاں اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ادھر آج کے واقعے کے بعد مقامی لوگ بڑی تعداد میں مسلح ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور مبینہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں گاؤں بیگوخیل کے دو نوجوانوں صفی اللہ اور افنان کو بے دردی سے ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C