لکی مروت اور بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 354 بار دیکھا گیا
لکی مروت اور بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
لکی مروت/بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور تین ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار شدت پسند فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانا منڈان جا رہے تھے کہ کفشی خیل منڈان کے علاقے میں مسلح شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مذمت
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے اور پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملوں سے ملک دشمن شدت پسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکار فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ملوث شدت پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9207 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C