لکی مروت: سرائے نورنگ کے قریب فائرنگ، سب انسپکٹر کا بیٹا ہلاک، بھائی شدید زخمی
👁️ 218 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سرائے نورنگ کے قریب فائرنگ، سب انسپکٹر کا بیٹا ہلاک، بھائی شدید زخمی
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سرائے نورنگ کے قریب نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر امتیاز کا بیٹا شہاب خان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ ان کا بھائی رحمت اللہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی رحمت اللہ، جو سرائے نورنگ میں پٹواری کے فرائض انجام دے رہا تھا، کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں بنوں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9207 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C