12/July/2026

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک

👁️ 91 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے حیات خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جب نامعلوم دہشت گردوں نے ایف سی اہلکار انعام اللہ کو ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

 

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

 

حکام کے مطابق انعام اللہ فرنٹیئر کور میں تعینات تھے اور چھٹی پر اپنے آبائی علاقے میں موجود تھے۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

دوسری جانب ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں بھی گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

 

پولیس کے مطابق ہلاک اہلکاروں کی شناخت نقیب اللہ اور شیر قادر کے نام سے ہوئی۔ دونوں اہلکاروں کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

 

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع، خصوصاً لکی مروت، شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سکیورٹی ادارے ایسے واقعات کے بعد سرچ آپریشنز بھی کرتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C