لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 246 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو رہورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرائے نورنگ حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی لکی مروت کے علاقے کیچی کمر میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں نصیر عرف علقمہ حقانی اور اکرام حسین شامل ہیں۔ نصیر عرف علقمہ حقانی ولد یوسف خان قوم موچی، وانڈہ امیر کا رہائشی تھا جبکہ اکرام حسین کا تعلق تاجہ زئی سے بتایا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک دہشت گرد سرائے نورنگ بم دھماکے میں براہِ راست ملوث تھے، جبکہ اس کارروائی کو حملے کے سہولت کاروں تک رسائی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ خفیہ معلومات اور جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے لگایا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج نے کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C