25/December/2025

لکی مروت میں فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک اور 2 زخمی؛ ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

👁️ 268 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک اور 2 زخمی؛ ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

لکی مروت میں فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک اور 2 زخمی؛ ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

لکی مروت/ٹانک (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود، وانڈہ رحمان کے قریب پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق مقامی امن کمیٹی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

 

ٹانک 

 

ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سنائپر سے فائرنگ کی، جس پر پولیس نے شدید جوابی فائرنگ کی۔ بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے میں ناکام رہے اور بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

 

اس کارروائی کے دوران پولیس اور عام شہریوں کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C