لکی مروت میں کرکٹ گراؤنڈ پر ڈرون حملہ، چار نوجوان زخمی
👁️ 344 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ گراؤنڈ پر ڈرون حملہ، چار نوجوان زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں 14 نومبر کو شام کے وقت کرکٹ گراؤنڈ کے قریب ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہو گئے۔
مقامی افراد کے مطابق نوجوان کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک ڈرون طیارہ نمودار ہوا اور حملہ کر دیا۔
زخمیوں میں وحید اللہ ولد گل زمان، نوید ولد اعظم شاہ، اسد اللہ ولد رشید اللہ اور وحید اللہ ولد احمد شامل ہیں۔
ایس ایچ او شہباز خیل زاہد خان نے چار زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کا ردِ عمل
پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا میں جاری ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق لکی مروت کے علاقے شیری خیل کرکٹ گراؤنڈ پر ہونے والے اس حملے میں چار شہری زخمی ہوئے، اور تحریک انصاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس سے قبل بھی ایک درجن سے زائد ڈرون حملے ہو چکے ہیں، جن میں عام شہری بلا وجہ نشانہ بنے۔ پارٹی نے وفاقی حکومت کی خاموشی اور بے عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے کی جامع وضاحت دے اور اس سلسلے کا فوری خاتمہ یقینی بنائے۔
پی ٹی آئی نے مزید کہا: “یہ اقدامات نہ امن لاتے ہیں، نہ ریاستی رٹ مضبوط کرتے ہیں، بلکہ عوامی اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ایسی کارروائی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی جو بیگناہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 467 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4534 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3627 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C